اشتہار

مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے پرمتفق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کا سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے ہر ممکن راستہ اختیار کرنے پراتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دونوں جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن سے خواجہ سعد رفیق اور اسحاق ڈار جبکہ پیپلز پارٹی سے خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف شریک تھے۔

اجلاس میں طے پایا کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن آئینی اور قانونی ترامیم کی جائیں گی اوراس سلسلے میں جلد اے پی سی طلب کی جائے گی۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پرمسلم لیگ کے رہنماء اور وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ایک لعنت ہے اوراس کے خاتمے کے لئے آئینی اورقانونی اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے اے پی سی آئندہ ایک سے دوروز میں بلائی جائے گی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کو ہرصورت روکا جائے گا چاہے اس کے لئے کوئی بھی راستہ اختیارکرنا پڑے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماءاورسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کاکہنا تھاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کے لئے اصولی اتفاق ہوگیاہے۔

اس موقع پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ تمام سیاسی جماعتوں کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے اور اسے روکنے کے لئے اے پی سی طلب کررہے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں