19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

قوم سے وعدہ ہے 9 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں بلکہ دو سوچوں کو الگ کرنے والا دن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک سوچ ریاست پر سیاست قربان کرنے والی ہے جبکہ دوسری سوچ سیاست کیلیے ریاست پر حملہ کرنے والی ہے، ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، اہل خانہ اور عوام ہیں اور  دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے کردار جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسے کرداروں کی  آنکھ میں قومی یادگاروں اور آئین و قانون کیلیے کوئی عزت و شرافت نہیں، سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں اور نہ بھولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہدا، اُن کے ورثا اور قوم سے 9 مئی پھر کبھی نہیں، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔

دوسری جانب، حکومت نے 9 مئی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ’بے حرمتی ہونے نہیں دینا اب دوبارہ‘ کے عنوان سے خصوصی تقریب ہوگی۔

تقریب میں وزیر اعظم، وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ شریک ہوں گے جبکہ آرمی چیف اور عسکری قیادت کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ شہباز شریف شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

تقریب کا اہتمام شہباز شریف کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ شہداء کی یاد میں بڑی تقریب میں پاک فوج، پولیس، سکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا جس میں 9 مئی کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی اور 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں