اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے دو ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
وفاقی شرعی عدالت میں قائم خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں مقدمےکی سماعت کررہا ہے، آج اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر جاری دھرنوں کے باعث کیس کی کارروائی نہ ہوسکی۔
گزشتہ روزسابق صدر کے وکلا نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ دھرنوں کے باعث اُن کے لئے عدالت پہنچنا ممکن نہیں ہوسکے گا ، لہذا سماعت کے لئے نئی تاریخ مقرر کی جائے۔