لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات بدستور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے آنے میں اب بھی دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں، انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ روابط حالیہ تنازعات کی وجہ سے کمزور نہیں ہونگے۔
چئیرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ ون ڈے میں قومی ٹیم مضبوط نہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ میگا ایونٹ میں ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، انہوں نے کہاکہ اجمل اور حفیظ کو ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال پر چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق کی انجری شدید نوعیت کی نہیں، مصباح ہی میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے،آفریدی کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔