اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں