جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر: کشمیری رہنماء علی گیلانی گھر میں نظر بند

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر: انتظامیہ نے بزرگ رہنماء علی گیلانی کو پاکستان کے حق میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لئے گھر میں نظر بند کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری رہنماء علی گیلانی نے گذشتہ ہفتے پاکستان کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سیمینار منقعد کرانے کا اعلان کیا تھا، علی گیلانی کو کل ہونے والے اس سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لئے گھر پر نظر بند کردیا گیا۔

سیمینار میں سکھوں اور عیسائی کمیونٹی کے نمائندوں کو بھی شرکت کرنا تھا۔

واضح رہے کہ کشمیری رہنما علی گیلانی کی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں حریت کانفرنس کے رہنما مسرت عالم بھی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں