اسلام آباد: ملا عمرکی ہلاکت کی خبروں کےبعد افغان طالبان سے کل مذاکرات کا دوسرا دور مؤخر کردیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ ملا عمر کی موت کی افواہوں کے بارے میں پڑھا ہے۔ ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان افغانستان امن عمل کیلئےمذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
دفترخارجہ نے تصدیق کردی کہ ملاعمر کی ہلاکت کی خبروں پر طالبان سے کل ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور مؤخر کردیا گیا ہے، نئے امیر کیلئےطالبان کی مشاورت جاری ہے جبکہ نئے امیر کیلئے ملا اختر منصور مضبوط امیدوار ہیں۔
- Advertisement -
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نہ صرف موغادیشو میں دہشتگرد حملے بلکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔