ملتان: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےدو دہشت گردوں کو بدھ کی صبح تختۂ دار کے حوالے کردیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کا دستہ جیل کی حفاظت پر تعینات رہا۔
دونوں مجرموں کوصدرِمملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد ملتان سنیٹرل جیل میں پھانسی کی سزا دی گئی۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے مجرم احمد علی عرف شیش ناگ کو تین افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ غلام شبیرعرف ڈاکٹر کوڈی ایس پی خانیوال اوران کے ڈرائیور کے قتل کے جرم میں تختۂ دار پر لٹکایا گیا۔
دونوں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے سے پہلے ڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیا۔ پھانسی کے موقع پرسنٹرل جیل میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے اورجيل پرپاک فوج کے دستے بھی تعینات رہے۔
جلاد صابر مسیح نےدونوں مجرموں کو انکے انجام تک پہنچایا۔