ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر کے مختلف شہروں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، شاہراہیں، عمارتیں اور مساجد سج گئیں۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں کراچی سے پشاور اور آزاد کشمیر تک مکمل کرلی گئی ہیں، ملک کےمختلف شہروں میں سرکاری اور نجی عمارتوں شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گلی کوچوں میں خوبصورت داخلی دروازے بھی لگائے گئے ہیں، بازاروں میں اسٹالوں پرسبز جھنڈیوں کیساتھ نعلین پاک، درود شریف اوردیگر تبرکات کی فروخت جاری ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیل کے بنے ہوئے برقی قمقموں سے سجے سبز گنبد اور محرابوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، دوسری جانب شب بھر میلاد کی محافل بھی سجائی جارہی ہیں۔

علماء ومشائخ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا جائے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔
    
   

اہم ترین

مزید خبریں