منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کا راج ہے، آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

موسم سرما کی یخ بستہ ہواؤں نے ملک کے مختلف شہروں کا رخ کرلیا ہے، گرم کپڑے اور کمبل سب باہر نکل آئے، تھر تھر کرتی سردی نے گرما گرم قہوے ، چائے اور سوپ کا مزہ دوبالہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشترعلاقوں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن سمیت پشاور اور سکھر میں دھند کا راج رہے گا جبکہ آئندہ چند روز میں دھند کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور کشمیر میں سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپا رہے گا اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

سرد علاقوں میں سوئی گیس ہیٹر کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے، گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں