کراچی: اسلام آباد میں پولیس کے جانب سے مظاہرین پر تشدد کی براہ راست کوریج کرنے پر مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرائی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راوہلپنڈی ، مانسہرہ ، لاہور ، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت متعدد شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات جبراً بند کرادیں گئیں ہیں۔
لاہور میں اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس کو زبردستی بند کرایا گیا ہے دفتر کے عملے نے بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے دفتر میں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں جن میں دفتر سے باہر نکلنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔
اس سے پہلے بھی سترہ روزہ دھرنے کے دوران متعدد باراے آر وائی نیوز کی نشریات بند کی گئی ہیں۔