پشاور:عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں موجودہ حکمران آئین شکن بن چکے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آئین کے تحت حکمران عوام کے مسائل کے حل کے پابند ہیں، حکمران اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکا م ہوگئے، حکمرانوں نے آئین سے روگردانی کردی ہے،اسمبلیوں اور حکومتوں پر غیر قانونی قابض ہیں، کچھ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور کچھ لوگوں کے کتوں کے بل لاکھوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پنجاب پولیس کی بربریت کی بدترین مثال ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ڈرا دھمکا کر لاشوں کو دفنانے پر مجبور کیا گیا، پنجاب پولیس کے سربراہان کے حکم پر عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔