لاہور: موسم کے کروٹ بدلتے ہی ملکی فیشن انڈسٹری بھی حرکت میں آگئی، ملبوسات کی نمائش اور بناوسنگھار عروج پر پہنچ گیا ہے ۔
موسم گرما کی آمد آمد پر جہاں ملکی فیشن ڈیزائنرز متعار ف کروا رہی ہیں نت نئے ملبوسات وہیں ،میک اپ آرٹسٹس بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔
لاہورکے ایک سیلون میں منعقد شو میں ماڈلز نے فلور واک کی بیوٹی شو میں فیشن انڈسٹری کے علاوہ کرکٹ ، میوزک اور فلم انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی شرکت کی اور نت نئے ڈیزائنزوبیوٹی سٹائلز سے محظوظ ہوتے رہے۔
بات فیشن کی ہو یا بناو سنگھار کی لاہوری خواتین کسی سے پیچھے رہنے والی نہیں لاہورمیں ہونیوالے بیوٹی اینڈ فیشن شو میں میں خواتین کیساتھ مردوں نے بھی شرکت کی۔