اسلام آباد : ممتاز عالم دین و مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دعوت افطار پرآج ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے۔
عمران خان کی جانب سے دعوت افطارکو قبول کرتے ہوئےمولاناطارق جمیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالا پہنچےتوعمران خان اور ریحام خان نے پرتپاک اندازمیں ان کا استقبال کیااور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پرافطار کی مناسبت سےسادگی کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئےلذیذپکوان تیارکئےگئےتھے۔بعد ازاں عمران خان اور اور دیگر افراد نے مولانا طارق جمیل کی امامت میں نماز مغرب ادا کی،نماز کے بعدسیاست کے موضوع سے ہٹ کردینی باتوں پر دونوں کے درمیان تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔
مولاناطارق جمیل مختصر ملاقات کے بعد بنی گالا سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل اپنی دل آویز آوازاورسحرانگیز اندازِبیان کے باعث عوام میں بے پناہ مقبول ہیں اوراس سے پہلے بھی تحریک انصاف کے سربراہ کی رہائش گاہ پرآتے جاتے رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کا نام کرکٹرز کے حلقوں میں بے پناہ احترام کا حامل ہے اورکئی کرکٹرزآپ کے سبب دین کی راہ پرمائل ہوچکے ہیں۔