اسلام آباد: سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپوزیشن میں مولانا عبدالغفورحیدری کے نام پراتفاقِ رائے ہوگیا ہے اوروزیراعظم نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
مولاناعبدالغفورحیدری کا تعلق جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے ہے اوروہ اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے لیےنامزد کردیے گئے ہیں ،وزیراعظم کی جانب سے توثیق کے بعد اب وہ بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔
مولانا عبدالغفورحیدری کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے اوروہ جے یو آئی (ف) کےمرکزی سیکریٹری بھی ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ نے میاں نواز شریف سے رابطہ کیا اورانہیں اپوزیشن کے فیصلے سے آگاہ کیا جس کی وزیراعظم نے بھی حکومتی خواہش کے حسبِِ منشاء توثیق کردی جس کی بنیادی وجہ جے یو آئی کا حکومت کااتحادی ہونااورمولانا حیدری کا بلوچستان سے تعلق ہونا بتایا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رضاربانی بھی چیئرمین سینیٹ کی کرسی سنبھالیں گے، اپوزیشن کے نامزد امیدوارملکی تاریخ کےپہلےچیئرمین ہوں گےجومتفقہ طورپرمنتخب ہوئے۔
آج سہہ پہر تین بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، سابق چیئرمین نیئر بخاری ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔