اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مولوی نے شوہر سے لڑنے والی بیوی کو واجب القتل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

 

سکھر:ظالم شخص نےسیاہ کاری کےالزام میں بیوی،ساس کوگاؤں سےنکال دیا

سکھر: مولوی نے شوہرسے لڑائی پربیوی اورساس کے خلاف قتل کا فتویٰ صادر کردیا، مفتی نعیم نے فتوے کو غیراسلامی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر سے تعلق رکھنے والے مولوی کلیم اللہ نے جرگے میں شوہر سے لڑنے والی بیوی اور اس کی ماں کو قتل کرنے فتویٰ صادر کیا ہے۔

اے آروائی نیوزنے جب بیوی سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر انتہائی ظالم ہے اسے مارتاہے، تشدد کا نشانہ بناتا ہے، اور کئی دن تک بھوکا بھی رہنے پڑتا ہے لہذا اس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شوہرنے ناصرف یہ کہ بیوی اورساس پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر بے دخل کردیا تھا بلکہ بااثر افراد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنے کی سازش بھی شروع کردی تھی۔

اے آروائے نیوزکے رابطہ کرنے پر معروف عالم مفتی نعیم کا اس موضوع پرکہنا تھا کہ فتوے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ قطعی غیرشرعی ہے اور فتویٰ دینے والے کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔

اے آر وائے نیوز پر خبر کے نشر ہوتے ہی سکھرپولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مولوی کلیم اللہ کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں