کراچی : مومن آباد تھانے پر رینجرز کے چھاپے کے دوران حراست میں لیے گئے پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا ہے۔
مومن آباد تھانے پر رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو ساتھ لے گئے، واقعے کے بعد پولیس حکام نے رینجرز کے اعلی حکام سے رابطہ کیا، جس کے بعد پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا۔
رینجرز سے رہائی پر اہلکار تھانے پہنچا تو پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا تاہم اہلخانہ کی اہلکار جان محمد سے ملاقا ت کرائی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے خود انکوائری کریں گے، پولیس اہلکار جرائم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔