متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بعض متعصب عناصرکی جانب سے سابق صدر اورسابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ توہین آمیزاورتضحیک آمیزرویہ اختیارکرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے جولوگ بھی پرویزمشرف کی کھلی تذلیل کررہے ہیں وہ صرف مہاجرہونے کی بنیادپر ایساکررہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات پیرکی شب رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی الطاف حسین نے کہاکہ یہ صرف پرویزمشرف کی تضحیک نہیں بلکہ پورے تین کروڑمہاجروں کی تذلیل کے مترادف ہے اورہم اس تذلیل کاتحریری،زبانی اورجسمانی طورپرہرطرح کاجواب دینے کے لئے تیارہیں۔