اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

مہران ایکسپریس،موسیٰ پاک ٹرین اورچلتن ایکسپریس کو بحال کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرین موسیٰ پاک اور کراچی سٹی سے میرپورخاص کے لئے چلنے والی مہران ایکسپریس اور سبی سے چلنی والی چلتن ایکسپریس کوبحال کردیا ہے۔

وفاقی وزیرِریلوے سعد رفیق نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرین موسیٰ پاک کو پندرہ اکتوبر اور کراچی سٹی سے میرپورخاص کیلئے چلنےوالی مہران ایکسپریس کوسات سال بند رہنے کے بعد سترہ اکتوبر سے بحال کردیا ہے، سبی سے چلنے والی چلتن ایکسپریس کو تین سال بند رہنے کے بعد بحال کردیا ہے۔

پندرہ اکتوبر سے نئے ٹائم ٹیبل اوربعض ٹرینوں کے اسٹاپوں میں اضافہ بھی کردیا ہے، عوام کی سہولت کیلئے بعض ٹرینوں کے اسٹاپ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا، اسی طرح کراچی اور پشاورکے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس کو میاں چنوں میں نیا اسٹاپ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

علامہ اقبال ایکسپریس کے گھوٹکی جبکہ ملت ایکسپریس کے نوابشاہ ، رحیم یارخان اورشورکوٹ کینٹ کے اسٹاپ بڑھا دیئے ہیں، ملت ایکسپریس سرگودھا کیلئے کراچی کینٹ کے بجائے کراچی سٹی سے روانہ ہوا کریگی۔

نئے ٹائم ٹیبل کیمطابق کراچی، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام، خیرپو، رحیم یارخان اور گوجرخان میں بھی رکا کریگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں