بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’مہنگائی میں کمی آئے گی‘ گورنر نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان فیصلوں سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

گورنر نے بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق بجٹ تشکیل دیا گیا ہے جو معاشی مشکلات کے پیش نظر ایک متوازن بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی جب کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے فنڈز مختص کرنا قابل ستائش ہے موجودہ حکومت کے دور میں معاشی پیش رفت بہتر رہی، معیشت بہتر ہونے سے سرمایہ کاری یقینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ قابل تحسین ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ 2024 میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 سے بڑھا کر 37 ہزار کردی گئی ہے۔

گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنِخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کردی گئی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں