تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میاں افتخارپی ٹی آئی کے مقتول کارکن کے قتل سے مبرا قرار

نوشہرہ: تحریک انصاف کے مقتول کارکن کے والد نےعوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات میاں افتخارکو اپنے بیٹے کے قتل سے مبرا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بروزپیر نوشہری کی کچہری میں میاں افتخارکو پیش کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن حبیب اللہ کے والد نے حلفیہ بیان دیا کہ میاں افتخار کا ان کے بیٹے کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اے این پی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخاراور ان کے گن مین کوخیبرپختون خواہ پولیس نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

میاں افتخار کے خلاف ایف آئی آرتحریک انصاف کے کارکن شیر خان نے پبی تھانے میں درج کرائی تھی جس کے نتیجے میں میاں افتخار کو گزشتہ روز علی الصبح ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

عدالت میں مقتول حبیب اللہ کے والد نے بیانِ حلفی دیا کہ میاں افتخار کا ان کے بیٹے کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عدالت نے مقتول کے والد کاموقف سننے کے بعد میاں افتخارکو مزید ایک دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے کرآئندہ روز پیشی کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

میاں افتخارکی میڈیا سے گفتگو


میاں افتخار نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف اورسابق صدر آصف علی زرداری سمیت ان تمام افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ’’ میں باچا خان کا پیروکارہوں اورعدم تشدد کے فلسفے کا قائل ہوں کسی کو قتل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میں دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہوں لیکن اپنے لوگوں کے لئے موم ہوں جب پختون قوم کو کوئی خطرہ ہوگا تب لوگ میری بہادری دیکھیں گے‘‘۔

انہوں نے مقتول کے والد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں بیان دینے کے لئے اپنے لوگوں سے بزدلی کے طعنے سنے لیکن حق کا ساتھ دیا۔

Comments

- Advertisement -