فلم اسٹار میرا اکثر انگریزی بولنے کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتی ہیں لیکن اب میرا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انگریزی زبان میں گانا ریکارڈ کروائیں گی۔
اداکارہ میرا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں میرا نے امریکا میں ایک ویڈیو بھی شوٹ کروایا تھا، اور وہ اس ویڈیو شوٹ کی بدولت ہی میوزک کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ میرا اپنے اس شوق کو لیکر کافی سنجیدہ ہے، اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے قریبی دوست کے ساتھ مل کر پاپ میوزک گلوکاروں سے ملاقاتوں کا پلان بھی بنایا ہے، اس دوران میرا نہ صرف گائیکی کے لیے انگریزی تلفظ کی تربیت حاصل کرینگی بلکہ انگریزی زبان میں گانے کے انداز کو بھی سمجھیں گی،
دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ میرا امریکی گلوکارجسٹن بیبر کا گیت گا کر راتوں رات سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی دو بہنوں سے بہت متاثرہوئی ہیں اور میرا اکثر یہی گانا گنگناتی دکھائی دیتی ہیں۔