خیرپور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان سمیت تمام ملزمان کے مقدمات کی سماعت کی جس میں چھٹی بار پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا پولیس کو 16 جنوری تک ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
خیرپور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ، شائستہ لودہی، انصار عباسی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، وینا ملک اور اسد خٹک کے خلاف چار مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں چھ مرتبہ ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت کے جج کوثر بخاری نے پولیس پر اظہار برہمی کیا جس پر پولیس نے عدالت سے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کی مہلت دی جائے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا جس پر انسداد دہشتگرد ی کے جج کوثر علی بخاری نے پولیس کو 16 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کو تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے پیش کیاجائے۔