اسپینش وزیراعظم ماریانو راجوئے نے کیٹالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے لئے کئے جانے والے مذاکرات کو فی الحال ناممکن قرار دے دیا ہے۔
چار صوبوں پر مشتمل اسپین کا مشرقی علاقہ کیٹالونیا پہلے ہی الگ نیم خود مختار حیثیت کا حامل ہے، حال ہی میں کیٹالونیا کی پارلیمینٹ نے اسپین سے مکمل علیحدگی اور اقتدار اعلیٰ کے لئے قرارداد منظور کی تھی۔
جس کے بعد اسپینش وزیراعظم سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جانا تھا تاہم وزیراعظم راجوئے نے کیٹالونیا کے منتخب نمائندوں سے علیحدگی کے مسئلے پر کسی بھی بات چیت سے فی الحال انکار کردیا ہے۔