کراچی: مشہورسماجی کارکن عبدالستارایدھی کاکہنا ہے وہ پاکستان ہیں اور ڈاکوؤں نے پاکستان کے گھرمیں ڈاکا ڈالا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں عبدالستارایدھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے جس پرانھیں فخر ہے، ایدھی سینٹرمیں ڈاکہ ڈالنے والے بھی پچھتا رہے ہوں گے،دعا ہے کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔
انھوں نے کہا کہ ساری زندگی انسانیت کا ساتھ دیااورانسانیت نے بھی ان کا ساتھ دیا، جس کی خوشی ہے۔ ایدھی کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہت تعاون کیا ہے امید ہے ملزمان جلد پکڑے جائیں گے، اتوارکوایدھی سینٹرمیں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان پانچ تولے سونا اورکروڑوں روپے لوٹ کرفرارہوگئے تھے۔