کراچی: ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
رینجرز کے بارہویں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزارِ قائد پر حاضری دی اور قائداعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی، جسکے بعد بلال اکبر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
واضح رہے کہ میجر جنرل بلال اکبر نے حال ہی میں رینجرز کے بارہوں کی ڈی جی کا عہدہ سنبھالا ہے، اس سے قبل بلال اکبر جی او سی لاہور بھی رہ چکے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف سوات میں ہونے والے فوجی آپریشن میں میجر جنرل بلال اکبر کا اہم کردار رہا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل اس عہدے پر فرائض انجام دینے والے میجر جنرل رضوان اختر نے ایک تقریب میں کمان نئے ڈی جی رینجرز سندھ کے حوالے کی تھی۔