پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

نادرا نے گمشدہ شناختی کارڈ کی فیس میں 500 فیصد اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نادرا نے گمشدہ شناختی کارڈ کی نقل جاری کرنے کی فیس میں 500 فیصد کا ہوشربا اضافہ کردیا۔

نادرا ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کی منظوری کے بعد فیس کو باقاعدہ لاگو کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کی فیس (نارمل) 200 اور (ارجنٹ) 300 روپے تھی جو اب 500 فیصد بڑھا کر1000 روپے کردی گئی ہے۔

اس سے قبل اگرشناختی کارڈ نارمل بنوانا ہوتا تھا تو اس کیلئے 200 روپے جبکہ ارجنٹ کیلئے 300 روپے فیس وصول کی جاتی تھی اب نادرا انتظامیہ نے اس فیس میں تبدیلی کرتے ہوئے فیس کو بڑھا کر 1000روپے کر دیا ہے۔

نئے فیصلے کے اطلاق سے گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کو مختلف مراحل سے گزر کر شناختی کارڈ حاصل کر نا ہو گا۔

نادرا انتظامیہ کی جانب سے اجافے کی توضیح یہ پیش کی گئی ہے کہ اکثر افراد چالان ہونے پر چالان بھرنے کے بجائے نیا شناختی کارڈ بنوالیتے تھے اس رحجان کو ختم کرنے کے لئے فیس پر اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائیکوپ کارڈ کی فیس 3000 سے کم کرکے 2600 سے کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter