جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نامعلوم افراد کیلاش قبیلے کے وفد کو لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد کو لاہور میں لوٹ لیا، پاسپورٹ، ویزا لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات چھین کرلے گئے۔

کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد جو لیوک رحمت کیلاش کی سربراہی میں ہندوستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ لاہور میں نامعلوم افراد ان سے پاسپورٹ، ویزا اور ضروری دستاویزان چھین کر فرار ہوگئے۔ وفد میں چھ مرد اور چار خواتین شامل تھی۔
وفد میں شامل وزیر زادہ کیلاش کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا تاکہ ہندوستان میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرکے کیلاش کی نمائندگی کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وفد جب لاہور پہنچا تو رات ۹ بجے کے قریب نیازی بس اسٹینڈ سے ہوٹل جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کو روکا لیا، کیلاش وفد کے مطابق ان میں چند لوگ اسلحہ سے لیس بھی تھے اور ان کو یہ بھی پتہ تھا کہ ہم کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہندوستان جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان لوگوں نے ہم سے پاسپورٹ، ویزا، لیپ ٹا پ اور دیگر ضروری دستاویزات چھین لیا۔کیلاش قبیلے کے لوگوں نے اس واقعے پر سخت غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا اور پڑوسی ملک ہندوستان جارہے تھے مگر نامعلوم افراد نے انکا منصوبہ ناکام بنایا حالانکہ یہ لوگ نہایت پر امن اورحب وطن لوگ سمجھے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں