جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نوابشاہ: زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہرنکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: نواب شاہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔

 زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، مساجد میں اذانیں دی جانے لگیں۔

زلزلے کے جھٹکوں سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ہسپتال میں ذہنی دباؤ کے ایک درجن مریض لائے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد طاہر حسین سانگی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ایم یو اسپتال نواب شاہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سیل قائم کیا گیا ہے، جہاں شہری کسی بھی نقصان کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں