پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

نیدرلینڈ نے برازیل کوہراکرفٹبال ورلڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل: نیدرلینڈ نے برازیل کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر فٹبال ورلڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ کھیل کے آخری لمحات میں نیدرلینڈز کی جانب سے جورجینو نے تیسرا گول داغ  کر برازیل کو مکمل شکست سے دوچار کردیا۔

فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈ نے برازیل کا خواب چکنا چور کردیا۔برازیل کے دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آئیں۔ ابتدائی منٹ ہی نیدر لینڈ کو  پنالٹی کک ملی جس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے وین پرسی نے فٹبال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلادی ۔

نیدرلینڈ  کے  ڈیلے بلائینڈ نےسترہویں منٹ میں  دوسرا گول کر کےاپنی برتری کو  دوگناکر لیا۔ جو پہلے ہاف تک برقرا رہی ۔میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم نے  نیدر لینڈ کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن قسمت برازیلین ٹیم سے روٹھی رہی ۔ کھیل کے آخری لمحات میں نیدرلینڈز کی جانب سے جورجینو نے تیسرا گول داغ  کر برازیل کو مکمل شکست سے دوچار کردیا۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں