نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے، کیوی بیٹسمین راس ٹیلر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو تین رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو بائیس رنز کا ہدف ملا تھا، کھیل کے چوتھے روز کیوی ٹیم نےنامکمل دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے چھ رنز سے شروع کی۔
تینتیس رنز کے اسکور پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گری، پیٹر فلٹن دس رنز بناسکے۔ دوسری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کین ولیمسن تھے جو چھپن رنز کی اننگز کھیل سکے، نیوزی لینڈ نے ہدف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا اور آٹھ وکٹوں سے کامیاب رہ کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔