کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے تھے کہ کے الیکٹرک کی کاکردگی خراب ہے تو ہم پر تنقید کی جارہی تھی اب نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی نااہلی پر رپورٹ دیدی ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے صرف کراچی شہر سے پیسے کمائے ہیں بجلی کی پیداوار اور تقسیم پر کوئی توجہ نہیں دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے قطر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں مریضوں کی عیادت کی ۔
اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اسپتال میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کیاان کاکہنا تھا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے ہسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے یقین دہانی کے باوجود ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ہسپتالوں ،کراچی واٹر بورڈ،سیوریج اور دیگر ضروری عوامی خدمات کے اداروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت کی تھی اور کے الیکٹرک نے اس پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
تاہم بدقسمتی سے آج جب میں یہاں مریضوں کی تیمار داری کیلئے آیا ہوں تو میں نے ذاتی طور پر لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑا ہے۔
جس سے مریضوں اور ڈاکٹرز کو سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔کیونکہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو پہلے ہی بقایاجات کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔