اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

وجے سمپلا، کل کا پلمبرآج کا وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نچلے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز اپنی کابینہ میں چند تبدیلیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تریپن سالہ وجے سمپلا کو بھی وزارت سونپی گئی ہے اوردلچسپ بات یہ ہے کہ وجے نے اپنے کیرئیر کا آغاز پلمبر کی حیثیت سے کیا تھا۔

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب وزیر برائے سماجی مساوات اورافرادی ترقی وجے سمپلا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ وزیر بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں کھیتوں میں کام کیا ، مزدوری کی اور گلف میں پلمبری بھی کی، انہوں نے فخریہ لہجے میں کہا کہ جب ایک چائے بیچنے والے کا بیٹا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ان کا وزیر بن جانا کوئی انہونی نہیں ہے۔

- Advertisement -

وجے سمپلا نے دسویں جماعت تک پڑھا ہے اور 1998 میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی وہ اکالی دل کے ہرشمنت کور بادل کےبعدپنجاب سے تعلق رکھنے والے دوسرے وزیر ہیں۔

ان کے سیاسی کیریئر کی ابتدا اس وقت ہوئی جب انہیں گاؤں کا سرپنچ منتخب کیا گیا اس کے بعد وہ بھارتتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں