ممبئی: ورلڈ کپ سے پہلے بھارتی ٹیم انجری مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔
ورلڈ کپ سے پہلے ہی دھونی الیون کو بڑا دھچکا لگ گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر ایشانتھ شرما اور بھونیشور کمار کے فٹ نہ ہونے کے باعث میگا ایونٹ میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، ایشانتھ شرما گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں تو بھونیشور کمار بھی مکمل فٹ نہیں، دونوں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ سات فروری کو ہوگا۔
فٹ نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر متبادل کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رویندر جڈیجا اور روہت شرما کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا ہے، بھارتی بورڈ پُر امید ہے کہ روہت شرما اور رویندر جڈیجا فٹنس ٹیسٹ میں کلئیر ہوجائیں گے۔ ایشانتھ شرما اور بھونیشور کمار کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔
دفاعی چیمپئن بھارت ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔