جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، جیکولین فرنینڈس

اشتہار

حیرت انگیز

 ممبئی: بالی ووڈ حسینہ جیکولین فرنینڈس اپنی نئی آنیوالی فلم ڈیشوم کی عکس بندی کیلئے 20 روز کیلئے ابو ظہبی جائینگی جہاں وہ پر ورن دھون کیساتھ رومانوی گانے کی شوٹنگ کریں گی۔

روہت دھون کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں ورون دھون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں فلم کی عکس بندی اگلے ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

 ایک انٹرویو میں جیکولین نے کہا کہ میں  ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، انہوں نے کہا کہ میں فلم میں ورن دھون کیساتھ ایک اچھوتے اور بولڈ کردار میں ہوں۔

 اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم  یں میرے اور ورون پرکچھ سین عکس بند ہوں گے جب کہ ریت کے ٹیلوں میں ایک گانا بھی فلمایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہندی لب و لہجے پر مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے محنت کر رہی ہوں اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکی ہوں۔

واضح رہے کہ  2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے ریلیز ہوچکی ہے جب کہ وہ اس وقت دو ہندی فلموں بنگستان اور ’’برادر‘‘ ایک  ہالی ووڈ کی فلم ’‘’ڈیفینیشن آف فیر‘‘ اور ایک انگریزی فلم اکارڈنگ ٹو میتھیو میں کام کررہی ہیں اور انھیں رواں برس کے دوران ہی ریلیز کے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں