پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

وزیراطلاعات پرویزرشید نےعمران خان کو چیلنج دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب بھی دہشت گرد وں کیخلاف کو ئی کا رروائی کیجا تی ہے عمران خا ن دہشت گردوں کے اسٹریجک پا رٹنر بن کر سامنے آجا تے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرکمیشن کی رپورٹ میں کہیں لفظ بوگس لکھاہوتومیں خوداسپیکرایازصادق سےاستعفیٰ لوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے سے زیادہ اکثریتی ووٹ سے الیکشن ہارے، ایاز صادق کیلئے نکلے بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کو بھی تیار ہیں، بیلٹ پیپرز سرکاری نہ نکلے تو عمران کی جیت تسلیم کرونگا، میں خود اپنے ہاتھ سے آپ کے گلے میں ہار ڈالوں گا۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان آئیں جوڈیشل کمیشن کے پاس چلتے ہیں، تحریک انصاف خود جوڈیشل کمیشن نہیں بنوانا چاہتی، جہانگیر ترین کے حلقے میں تھیلے کھلے، 400 ووٹ مزید کم ہوئے، تم جتنے تھیلے کھولو گے ہر تھیلے سے شیر نکلے گا، ہمارا کیا قصور جہانگیر ترین نے 2 کروڑ کا وکیل لیا، صدیق بلوچ 2 لاکھ کا وکیل کرکے انتخابات جیت گئے، سعد رفیق کے حلقے میں سماعت کی تاریخییں حامد خان آگے لے جاتے ہیں۔

پرویز رشید نے تحریک انصاف کو دہشتگردوں کا اسٹرٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو عمران خان نے دھرنا شروع کردیا، آج تخریب کاروں کو انجام تک پہنچانے کیلئے ملٹری کورٹس بنیں تو نیا مسئلہ لے آئے، تحریک انصاف کبھی کہتی تھی دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں، خان صاحب اور دہشتگردوں کی پسندیدہ تاریخ ایک کیوں ہوتی ہے، خان صاحب 16 دسمبر کو پاکستان بند کرانا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے اسی روز اسکول پر حملہ کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں