اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اورشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرشمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے لوگوں کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی۔