اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق جسٹس رانا بھگوان داس انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔
رانا بھگوان داس کی اہلیہ کے نام لکھے گئے خط میں وزیراعظم کا کہنا تھا رانا بھگوان داس محب وطن انسان، دیانتدار اور اعلیٰ کردار خصوصیات کے حامل تھے۔
رانا بھگوان داس میں جذبہ حب الوطنی اور قوم سے محبت کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا تھا میری دعا ہے کہ رانا بھگوان داس کی روح کوابدی زندگی میں دائمی سکون حاصل ہو۔
اپنے خط میں وزیراعظم نے کہا کہ رانا بھگوان داس بہترین انسانی خوبیوں سے مالا مال با وقار شخصیت تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بے داغ کردار بے عیب راستبازی اور بلند پایہ منصب کی ذمے داریوں سے بخوبی اگاہ تھے۔