جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پی آئی اے کو بھاری پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کوسعودی عرب سےواپس لانےکیلئےپی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کووی آئی پی بنا دیا گیا، کروڑوں روپے کی بارہ نشستیں نصب کردی گئیں، قومی ادارے کو نقصان پر نقصان ہورہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پرعمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے لیکن سفری اخراجات پی آئی اے کو اٹھانے پڑ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کی واپسی بھی کمرشل فلائٹ سے ہی ہوگی لیکن انھیں واپس لانے والے پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی بزنس کلاس میں کروڑوں روپے سے بارہ مخصوص نشستیں لگادی گئی ہیں۔

پرواز کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا اور تین سو سے زائد مسافروں کے طیارے میں صرف بتیس افراد سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے، جو مکمل خسارے والی پی آئی اے کیلئے کروڑوں کا نقصان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے تاحال بکنگ بھی نہیں کرائی گئی لیکن ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی عرب سے واپسی عام کمرشل پرواز سے ہوگی، عید کے موقع پر اضافی پروازیں چلائی جاتی ہیں، ایسی ہی ایک اضافی پرواز پی کے سیون سکس ڈبل فور سے ڈھائی سو مسافر واپس آئیں گے۔

عید پر سعودی عرب جانے والوں کا نہیں واپسی آنے والوں کا رش ہوتا ہے، اس لئے ایک طرف سے پرواز خالی ہی رہتی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں