اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہا ہےکہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ہاتھ صاف ہیں، وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آصف زرداری نے جمہوریت کے استحکام، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مان لے تو ان کے تمام مطالبات حل ہو جائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کےبعدلیگی رہنماؤ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مکمل حمایت کا یقین دلایاہے، اسحاق ڈارنے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا۔وزیراعظم کے استعفاکا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، کوئی ثالث بن کرکوشش کریں توخوش آمدید کہیں گے ۔
ویزردفاع خواجہ آصف نےکہاآصف زرداری نےحکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیرریلوے سعدرفیق نےکہاحملہ حکومت پرنہیں آئین اور جمہوریت پر ہواہے۔
وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ نےدعوی کیاہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات فیصلہ کن مرحلے میں ہیں،لیگی رہنماؤں کا کہناہے حکومت نے دھرنےوالوں کے ساتھ بہت نرمی کا بتاؤ کاکیا