کراچی : وزیرِاعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے ارکان سندھ اسمبلی کیلئے آج دئیے جانے افطار ڈنر کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
کراچی میں شدید گرمی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی درخواست کے بعد وزیراعلٰی سندھ قائم شاہ کی جانب سے ارکان سندھ اسمبلی کےلیے دیا جانے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے۔
وزیراعلٰی سندھ کی کوآرڈی نیٹر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ گرمی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں ہلاکتوں کی تعداد گیارہ سو سے زائد ہوچکی ہے، انہوں نے وزیرِاعلی سندھ سے درخواست کی کہ وہ کراچی میں ہلاکتوں کے پیش نظر آج کا افطار ڈنر ملتوی کردیں۔