کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ شہداءکے ورثاءکوتسلی دیں ، 15منٹ میں ایکشن نہ لیاگیا تو وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، ایسی زندگی نہیں گزارنا چاہتے جس میں ہمیں پاکستانی بھی نہ سمجھاجائے ، ہمیں سکون نہیں تو پھر کسی کو بھی نہیں سکون لینے دیں گے ۔
وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر احتجاج کرنیوالے اراکین اسمبلی اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیتے ہوئے شہداءکے ورثاءکو تسلی دیں ، قا تلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ،ہم بھی انسان ، جسم میں خون دوڑتاہے ۔اُن کاکہناتھاکہ شدید سردی کے باوجود آٹھ گھنٹے سے کارکنان وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے موجود ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا، کارکنان کا قتل عام بند کیاجائے ، وہ اپنی جان اپنے مشن کے لیے وقف کردیں گے ، برطانیہ پاسپورٹ واپس کرے تو واپس پاکستان آنے کو تیار ہیں ، اللہ ہمیں اس امتحان میں سروخروہونے کی ہمت دے اور اگر وہ غلط کہہ رہے ہیں تو کارکنان خداحافظ کہہ سکتے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین کو بھی یاد کراتاچلوں کہ کل بھی یوم سوگ ہے ، کل تک واضح لائحہ عمل سامنے نہ آیا توایم کیوایم آئندہ کا لائحہ بھی دے گی ۔
یادرہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے کارکن کی پولیس حراست میں ہلاکت کیخلاف وزیر اعلیٰ سندھ ہاﺅس کے سامنے احتجاج کیا جارہاہے جس میں ایم کیو ایم کے ممبران اسمبلی بھی موجود ہیں جبکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعدادبھی راستے میں رکھی گئی رکاوٹوں کو پھلانگ کر بالکل وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے پہنچ چکے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
اشتہار