کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اکیس نومبر کو لاڑکانہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے فول پروف انتظامات اور عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے اور منتظمین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
دوسری جانب سے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پی ٹی آئی اے کے رہنماؤں ڈاکٹر عارف علوی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری کو ٹیلی فون کرکے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کے لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی بلکہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماء نادراکمل لغا ری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں اسٹیٹس کو کی جماعتوں کے مدمقابل آگئی ہے، جس سے پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔