بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف ، صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، بلال یاسین ، ایم پی اے رانا ثناءاﷲ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس شریک تھے۔

اجلاس میں ملک بالخصوص پنجاب میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، اجلاس میں وفاقی اور پنجاب کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں پنجاب اور وفاق کے سکیورٹی اداروں میں کوآرڈینیشن اور انڈر سٹینڈنگ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا گیا، پنجاب حکومت نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت جو پالیسی گائیڈ لائن دے گی، اس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا، اس موقعے پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں