نیب نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
وزیرِاعظم نواز شریف پر ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، شریف برادران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بارہ کروڑ چھپن لاکھ روپے مالیت کی رائیونڈ روڈ بنوائی جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات زیرِ التواء ہے، اسحاق ڈار نے سابقہ دور میں دو کروڑ تیس لاکھ پاؤنڈز، پینتیس لاکھ ڈالر اور ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے ناجائز اثاثے بنائے، مجموعی طور پر ایک سو ستر ارب روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کیس زیرِ سماعت ہے، اسلم رئیسانی کیخلاف غیر قانونی بھرتیاں، کروڑوں کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے، سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان پر چوبیس ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام میں انکوائری جاری ہے۔ .
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف رینٹل پاورمنصوبوں سمیت متعدد کیسز میں ملزمان ہے، چوہدری برادران پراختیارات کاغیرقانونی استعمال،دو ارب 42کروڑ کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔