منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کو قومی ایکشن پلان پرعملدر آمد اور معاشی صورت حال پر بریف کیا گیا۔

وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے الیکشن خفیہ بیلٹ کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جائے گا۔

اجلاس میں آئین میں ترمیم کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، کمیٹی میں اٹارنی جنرل سلمان بٹ ، خواجہ ظہیر اور انوشہ رحمان شامل ہیں، کمیٹی آج سے رابطوں کا آغاز کرے گی۔

کابینہ کے اجلاس سے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی خبروں سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہورہا ہے، سینیٹ انتخابات کیلئے قوانین میں تبدیلی پراعتراض نہیں ہوگا۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ قوانین میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں۔

اہم ترین

مزید خبریں