اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے پانچ دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔
وزیرِاعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو خط بھیجا ہے، خط میں پانچ دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پانچوں دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔
مجرموں نے سزائے موت پر صدر ممنون حسین سے رحم کی اپیل کی ہے، دہشتگردوں میں اکرام الحق عرف فاروق حیدر، احمدعلی عرف شیش ناگ ، ذوالفقار علی، محمد طیب عرف سجاد،غلام شبیرعرف ڈاکٹر شامل ہیں۔