اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایک طرف ملک میں دھرنوں کی سیاست جاری ہے تو دوسری طرف وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

پاکستان کی سیاست کے رنگ ہی نرالے ہیں، ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں نے سیاست میں بے چینی پھیلائی ہوئی ہے تو دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نومبر کا تقریبا پورا ہی مہینہ غیر ملکی دوروں میں گزارنے کے بعد اب مختلف ملکی منصوبوں کا سنگ بنیاد ر کھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا، افتتاحی تقریب حویلیاں ایبٹ آباد میں ہو گی۔ منصوبہ پر پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت ہزارہ موٹروے پر کام جاری ہے۔ 60 کلو میٹر طویل 4 لین پر مشتمل ہزارہ موٹر وے پر 31 ارب روپے لاگت آئے گی، موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد سے حویلیاں تک کا سفر 30 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔ موٹر وے کی تعمیر سے حویلیاں ڈرائی پورٹ منصوبے کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں