وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اختر دھماکے میں زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ میں سی ایم ایچ کے دورے اور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے خود زخمی ہونے کے باوجود جس دلیری سے دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا وہ لائق تحسین اقدام ہے۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعامی رقم کا اعلان کیا اور کہا کہ زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی ،ا س موقع پر انہو ں نے صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں داخل زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔