اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر صفر عشاریہ چھ فیصد ٹیکس کا نوٹس لے لیا۔
وزیر خزانہ نے پچاس ہزار اور اس سے زائد کی رقم نکلوانے پر ٹیکس نفاذ کا نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور تاجر نمائندوں کو بلا لیا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا،بینکوں سے رقم نکلوانےپر ٹیکس کے خلاف تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جبکہ گوجرانولہ کے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔